تہران چیمبر آف کامرس، انڈسٹریز، مائنز اینڈ ایگریکلچر کے اقتصادی جائزے کے مطابق، ایران نے گزشتہ ۹ مہینوں کے دوران ۶۳۲ ملین یورو کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کو یورپی یونین میں برآمد کی ہے اور اسی عرصے کے دوران ۲ ارب ۷۲ ملین یورو کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کو اسی یونین سے درآمد کی ہے۔
اسی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ۹ مہینوں کے دوران، ایران کی یورپی یونین کو برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ۱۴ فیصد کا اضافہ ہوا ہے تاہم درآمدات میں ایک فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
نیز ستمبر مہینے کے دوران، ایران نے ۶۸ ملین ۴۰۰ ہزار یورو کی ملیت پر مشتمل اشیاء کو یورپی یونین میں برآمد اور ۳۰۸ ملین ۷۰۰ ہزار یورو کی مالیت پر مشتمل اشیاء کی درآمدات کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ۲۰۲۱ کے پہلے نو مہینوں میں یورپی یونین کیساتھ ایران کی تجارت ۳.۴ بلین ڈالر تھی جب کہ ترکی نے ۱۱۳ بلین ڈالر کی برآمدات اور درآمدات کیں جو کہ ایران کی تجارت سے ۳۳ گنا زیادہ ہے۔
اسی عرصے کے دوران یورپی یونین کو برامدات ک ۱۹ فیصد کا حصہ ایران سے تعلق رکھتا ہے جبکہ ۴۹ فیصد کا تعلق ترکی کا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سات مہینوں کے دروان ایران نے مجموعی طور پر ۹۸ ملین ۷۰۰ ہزار ٹن مصنوعات کی لین دین کی ہیں جن کی ملیات کی شرح ۵۴ ارب ۸۰۰ ملین ڈالر ہے۔
واضح رہے کہ یورپی یونین میں ۲۷ ممالک بشمول جرمنی، فرانس، اٹلی، سپین، آسٹریا، ہالینڈ، بیلجیم، سویڈن، ڈنمارک، فن لینڈ، پرتگال، آئرلینڈ، جمہوریہ چیک، کروشیا، ہنگری، پولینڈ، بلغاریہ، یونان، رومانیہ، سلوواکیہ، سلووینیا، ایسٹونیا، لتھوانیا، لٹویا، لکسمبرگ، قبرص اور مالٹا موجود ہیں۔
**۹۴۶۷
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
ثبت دیدگاه